ایم ایس یونیورسٹی اور سن گرین فارمرز کے مابین باہمی تعاون پر اتفاق

ایم ایس یونیورسٹی اور سن گرین فارمرز کے مابین باہمی تعاون پر اتفاق

ملتان (خصوصی رپورٹر)ایم ایس زرعی یونیورسٹی ملتان اورسن گرین فارمرز پرائیویٹ لمیٹڈ کے مابین مختلف زرعی شعبوں میں باہمی تعاون کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان کی جانب سے پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید جبکہ سن گرین فارمرز کی جانب سے چیف ایگزیکٹو ندیم عباس نے دستخط کیے ۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید نے کہا کہ ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان میں سن گرین فارمرز کے ساتھ مل کر چارہ جات کے بیج بنانے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے ۔

ڈاکٹر عبدالغفار اور ڈاکٹر محمد آصف شہزاد نے کہا کہ دونوں ادارے مل کر چارہ جات کے بیج بنانے میں اپنی خدمات سرانجام دے سکتے ہیں ،سن گرین فارمرز ہاؤس کی طرف سے ندیم عباس نے کہا کہ ہم ضرورت مند طلباء کو سکالرشپ بھی مہیا کریں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں