ایم ڈی اے کو مدنی چوک فلائی اوورکا کام جلد مکمل کر نے کا ٹاسک
ملتان(و قائع نگار خصوصی )سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب جاوید اختر محمود نے کہا کہ مدنی چوک فلائی اوور کاکام جلد از جلد مکمل کرنے کا ٹاسک ایم ڈی اے کو دے دیا ہے ۔
ایم ڈی اے کاکام مناسب انداز سے جاری ہے ۔اسے جلد مکمل کر لیا جائے گا۔منصوبے پر 416ملین سے زائد کی لاگت آ رہی ہے اُنہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈی جی ایم ڈی قیصر سلیم اور ڈپٹی سیکرٹری ہاؤسنگ ملک زاہد اقبال کے ہمراہ مدنی چوک فلائی اوور کے دورہ کے موقع پر کیا۔اس موقع پر ڈی جی ایم ڈی اے قیصر سلیم اور ڈائریکٹر انجینئرنگ رانا وسیم نے ان کو جاری منصوبوں بارے بریفنگ دی۔سیکرٹری ہاؤسنگ نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب میں ترقیاتی کاموں کی رفتار کو تیز کیا جا رہا ہے ۔
ایم ڈی اے کو اس جگہ میں موجود سکریپ کو جلد ی اُٹھانے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں اس موقع پر ڈی جی ایم ڈی اے قیصر سلیم نے کہا کہ ایم ڈ ی نے اس منصوبے پر 70فیصد سے زائد کے کام کو مکمل کر لیا ہے اور ایم ڈی اے کی بھرپور کوشش ہے کہ اسے مقررہ وقت پر مکمل کر لیا جائے ۔