ڈبیلو ایم سی کا گندگی پھیلانے والوں کیخلاف کارروائی کا آغاز

ڈبیلو ایم سی کا گندگی پھیلانے والوں کیخلاف کارروائی کا آغاز

ملتان(خبرنگارخصوصی)ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے گندگی پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز کردیا ہے اور گلیوں میں مویشی باندھنے ، گرین بیلٹ میں کچرا اور سڑکوں پر ملبہ پھینکنے والے متعدد شہریوں کو وارننگ جاری کردی گئی ہے ۔

ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے انفورسمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے عثمان پورہ یونین کونسل17 کے رہائشی شوکت کو سڑک پر کچرا پھینکنے پر انتباہی نوٹس جاری کر دیا ۔اسی طرح عثمان پورہ کے محمد رفیق کو گلی میں مویشی باندھنے اور شریف پلازہ کچہری چوک کے فاروق احمد کو فلائی اوور کے نیچے کچرا پھینکنے پر انتباہ پر مبنی نوٹس جاری کر دیا ۔

سی ای او ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی محمد فاروق ڈوگر نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کسی شہری کو گلیوں کو بھانوں میں بدلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ، نوٹس لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت جاری کئے گئے ہیں جن پر عمل نہ کرنیوالے شہریوں کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں