مختلف الزامات پر انصاف یونین کے متعدد عہدیدار گرفتار

مختلف الزامات پر انصاف یونین کے متعدد عہدیدار گرفتار

ملتان (وقائع نگار خصوصی )پولیس تھانہ حرم گیٹ نے واسا میں سی بی اے یونین کے انتخاب کے لئے ہونے والے ریفرنڈم کے سلسلہ میں مخالف یونین کے بینرز،پوسٹرز پھاڑنے اور ماضی کے سابق لیڈروں کی تصاویر پر مبنی پینا فلیکس مبینہ سازش کے تحت بنوانے کے الزامات پر انصاف یونین کے عہدے دارکوحراست میں لے لیا۔

واسا یونین الیکشن میں حصہ لینے والے غازی یونین کی جانب سے 15 پر پولیس کو اطلاع دی گئی کہ انصاف یونین کا عہدیدارسہیل افضل و دیگر ماضی کے سابق لیڈروں کی تصاویر پر مبنی پینافلیکس ان کی اجازت کے بغیر سازش کے تحت بنوارہا ہے جس پر انہیں روکنے کی کوشش کی گئی مگر وہ سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

اس پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور سہیل افضل سمیت دیگر کو پرنٹنگ پریس سے ہی حراست میں لے لیا دریں اثناء غازی یونین کے صدر ملک وحید رجوانہ کا کہنا ہے کہ مخالف یونین کے اوچھے ہتھکنڈے بے نقاب ہوگئے ہیں،ہم نے ملازمین کی ہمیشہ خدمت کی اور اسی بنیاد پر الیکشن میں حصہ لیتے ہیں،مخالفین کے سازشی اقدامات سے بے نقاب ہوچکے ہیں اور انشااللہ غازی یونین ایک بار پھر سرخرو ہوگی،غازی یونین کی جیت ملازمین کی جیت ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں