کورونا وائرس کا پھیلاؤ: تعلیمی سال 8 ماہ کا، سلیبس شارٹ

کورونا وائرس کا  پھیلاؤ: تعلیمی سال 8 ماہ کا، سلیبس شارٹ

ملتان (خصوصی رپورٹر)کورونا کے باعث نئے تعلیمی سال میں سکول کے بچوں کو شارٹ سلیبس پڑھانے کا فیصلہ کرلیاگیا ، سلیبس میں 20 فیصد تک کمی کی جائے گی۔

بتایا گیا ہے کہ کوروناوائرس کے نئے ویرینٹ اومی کرون کے تیزی سے پھیلا ؤ کے بعد محکمہ سکولز نے نئے تعلیمی سال میں بچوں کو شارٹ سلیبس پڑھانے کا فیصلہ کرلیا ہے ، نئے تعلیمی سال میں سلیبس کو 20 فیصد کم کیا جائے گا جبکہ نیا تعلیمی سال صرف 8 ماہ کا ہوگا ۔ تعلیمی سال یکم اگست سے شروع ہوگا اور 31 مارچ 2023 کو ختم ہوجائے گا۔

محکمہ سکولز حکام کا کہنا ہے کہ بچوں کے نصاب کو شارٹ کرنے کیلئے پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں، 2023 میں میٹرک اور انٹر کا امتحان بھی شارٹ سلیبس کے تحت لیا جائے گا، نصاب کم کرنے کا فیصلہ آئندہ تعلیمی سال شارٹ ہونے کی وجہ سے کیا گیا ہے ۔یہ تمام اقدامات کورونا وائرس سے ہونے والے نقصانات کو کم کرنے کیلئے اٹھائے گئے ہیں ،اس حوالے سے مزید اقدامات این سی اوسی کی ہدایت کے مطابق کئے جائیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں