زکریایونیورسٹی اور نووا کیئر دواگو فارمیسی کے مابین ایم یو سائن

 زکریایونیورسٹی اور نووا کیئر دواگو  فارمیسی کے مابین ایم یو سائن

ملتان (خصوصی رپورٹر) بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی اور نووا کیئر دواگو فارمیسی کے مابین ایک ایم او یو سائن کرنے کی تقریب منعقد کی گئی۔

 جس میں زکریایونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبرکنڈی ، فیکلٹی آف فارمیسی کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد عزیر، ڈاکٹر محمد حنیف ، اور نوواکیئر دواگو فارمیسی کی جانب سے بزنس یونٹ ہیڈمسٹر عدیل احمد، ایریا منیجر محمد ضیاء اور برانچ منیجر نوواکیر دواگو فارمیسی ڈاکٹر مریم رزاق( آر بی ایچ )نے شرکت کی۔ ایم اویو کے مطابق نووا کیئر دواگو فارمیسی ، ڈیپارٹمنٹ آف فارمیسی بہاء الدین زکریایونیورسٹی کے طلباء طالبات کے لیے پیڈ انٹرن شپس پروگرام شروع کریگا اور طلباء کو ٹریننگ اور صلاحیت کو بڑھانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں