ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں کیریئر کونسلنگ کے موضوع پر سیمینار
ملتان(خصوصی رپورٹر) ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں ڈیپارٹمنٹ آف پبلک ریلیشنز کے زیر اہتمام کیریئر کونسلنگ کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
گیسٹ سپیکر کما نڈر شمیم اختر پاکستان نیوی تھے ۔ سیمینار کی صدارت رئیس جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی(تمغہ امتیاز) نے کی۔ پروفیسرڈاکٹرآصف علی نے کہا کہ تعلیم اور کیریئر انسان کی زندگی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔گیسٹ سپیکر کمانڈر شمیم اختر نے کہا کہ ہمیشہ تین چیزیں کامیابی کا زیور بنتی ہیں ایک محنت دوسرا قربانی تیسرا صبر،تعلیم اور کیریئر زندگی میں بہت اہم ہوتے ہیں۔ ان دونوں شعبوں کی رہنمائی طالبعلموں کے لئے بہت ضروری ہے ۔