حضرت مخدوم حافظ محمد اسماعیل ،مخدوم محمد مظفر الدین اور مخدوم محمد خورشید عالم کا عرس شروع

حضرت مخدوم حافظ محمد اسماعیل  ،مخدوم محمد مظفر الدین اور مخدوم  محمد خورشید عالم کا عرس شروع

ملتان(خصوصی رپورٹر ) دربار حضرت مخدوم حافظ محمد اسماعیل ؒ،حضرت مخدوم محمد مظفر الدین قریشی ؒ اور مخدوم محمد خورشید عالم سبحانی ؒ کے 68واں سالانہ عرس مبارک شروع ہوگیا۔

 عرس مبارک کے پہلے روزسجادہ نشین مخدوم شیر عالم سبحانی قریشی اور سجادہ نشین دربار قاضی مٹھو ؒ مخدوم محبوب عالم سبحانی قریشی نے دربار کو غسل دیا اورچادر پوشی کرنے کے بعد دعا کی اس موقع پر مخدوم قیصر عالم قریشی،مخدوم فیض مصطفی قریشی،مخدوم مدثر قریشی،خلیفہ عبدالقدوس کے علاوہ مریدین اور اہل علاقہ کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں