احساس راشن رعایت پروگرام کی رجسٹریشن مکمل کرلی :ڈپٹی کمشنر

 احساس راشن رعایت پروگرام کی رجسٹریشن مکمل کرلی :ڈپٹی کمشنر

ملتان(کورٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر عوام کو سستی اشیائے خوردونوش کی فراہمی کیلئے ضلع میں احساس راشن رعایت پروگرام کی رجسٹریشن مکمل کرلی گئی ہے۔

 تمام تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنرز نے اپنے ٹارگٹ کے مطابق دکانداروں کا آن لائن پورٹل پر اندراج بھی مکمل کرلیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ضلعی انتظامیہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز کی جانب سے احساس راشن پروگرام پر بریفنگ بھی دی گئی ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ شہریوں اور دکانداروں نے ریکارڈ تعداد میں رجسٹریشن کرائی ہے اس پروگرام کے تحت نادار افراد کو سبسڈی ریٹ پر مخصوص اشیائے خوردونوش فراہم ہونگی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں