پولیس افسران دائرہ اختیار میں رہ کر قانون کی حکمرانی یقینی :آر پی او

پولیس افسران دائرہ اختیار میں رہ کر قانون کی حکمرانی یقینی :آر پی او

ملتان(کرائم رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر جاوید اکبر ریاض نے دفتر میں اردل روم کا انعقاد کیا۔

 جس میں پولیس افسران و ملازمین کو دی گئی سزاؤں کے خلاف اپیلوں کی سماعت کی اور موقع پر ہی احکامات جاری کئے ریجنل پولیس آفیسرکا کہنا تھا کہ پولیس افسران قانون کی حکمرانی یقینی بنائیں اور اپنے دائرہ اختیار میں رہتے ہوئے عوام الناس کو فوری انصاف فراہم کریں اردل روم میں جن پولیس افسران و ملازمین کی اپیلوں کی سماعت کی گئی ان میں انسپکٹر اعجاز احمد سپیشل برانچ وہاڑی کی سزا روکے جانے ترقی ایک سال کو سزا سنشور میں تبدیل کیا انسپکٹر ظفر امتیاز خانیوال اور انسپکٹر منور حسین خانیوال کی سزا سروس ضبطگی 6 ماہ کو ایک ہزار جرمانے میں تبدیل کیا۔

انسپکٹر حقنواز خانیوال اور انسپکٹر زبیر انور خانیوال کی سزا سروس ضبطگی 6 ماہ کی اپیلیں میرٹ پرہونے پر منظور کی گئیں انسپکٹرمحمد نصیر احمد خانیوال کی سزا سروس ضبطگی 6 ماہ کو ایک ہزار جرمانے میں تبدیل کر دیا انسپکٹر انصر علی کی اے سی آر میں ردو بدل پر سینئر کلرک محمد کامران سمیت دونوں کو معطل کر دیا گیاسب انسپکٹرمحمد ارشد بھٹی ملتان کی چاراپیلیں برخلاف تنزلی تنخواہ زائد الوقت اور میرٹ پر نہ ہونے پر خارج کی گئیں سب انسپکٹر محمد اسماعیل لودھراں حال تعینات ملتان کی مختلف اپیلیں میرٹ پر ہونے ہر منظور کی گئیں اور سزائیں ختم کی گئی۔

سب انسپکٹر رحمت علی وہاڑی کی سزا سروس ضبطگی ایک سال کو سنشور میں تبدیل کر دیا سب انسپکٹر منیر حسین خانیوال کی اپیل برخلاف سزا سروس ضبطگی ایک سال،ہیڈ کانسٹیبل احسان شاہین بٹ وہاڑی کی سزا روکے جانے ترقی ایک سال اور کانسٹیبل عمران حیدر ملتان کی سزا سروس ضبطگی 03 سال میرٹ پر نہ ہونے اور زائد الوقت ہونے پر مسترد کی گئی کانسٹیبل ناصر ندیم وہاڑی کی سزا برخلاف سروس ضبطگی دو سال اور کانسٹیبل امتیاز احمد وہاڑی کی سزا سروس ضبطگی ایک سال زائد المیعاد اور میرٹ پر نہ ہونے پرخارج کی گئی۔

سب انسپکٹر پرویز اختر وہاڑی کی سزا سروس ضبطگی ایک سال کو سزا سنشور میں تبدیل کر دیا سینئر ٹریفک وارڈن محمد طارق وہاڑی کی سزا سروس ضبطگی دو سال کی اپیل میرٹ پر نہ ہونے پر مسترد کر دی،کانسٹیبل خدا بخش لودھراں کی سزا روکے جانے ایک ترقی میرٹ پرہونے پر منظور کی گئی، ہیڈ کانسٹیبل فضیل اکرم وہاڑی کی سزا سروس ضبطگی دو سال،ڈرائیور کانسٹیبل عامر حسین وہاڑی کی سزا سروس ضبطگی ایک سال اور کانسٹیبل عامر سہیل لودھراں کی سزا جرمانہ 08 ہزار کی اپیلوں کو سزا سنشور میں تبدیل کر دیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں