تمام سیوریج اور ڈسپوزل اسٹیشنز ڈویژن ہائی الرٹ رہیں :شہزاد منیر

تمام سیوریج اور ڈسپوزل اسٹیشنز  ڈویژن ہائی الرٹ رہیں :شہزاد منیر

ملتان( وقائع نگار خصوصی )منیجنگ ڈائریکٹر واسا شہزاد منیر نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں کی پیشگوئی کے حوالے سے تمام سیوریج اور ڈسپوزل اسٹیشنز ڈویژن ہائی الرٹ رہیں۔

 بارش کا سلسلہ شروع ہوتے ہی فوری طور پر ٹیمیں اور مشینری متحرک کرنے کے ساتھ ساتھ ایس او پی پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اور بارشوں کے پلان کے تحت تمام ڈسپوزل اسٹیشنز کو فری فال پوزیشن پر رکھنے کے ساتھ ساتھ نکاسی آب سے متعلق شکایات بروقت ازالہ کیا جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں