ڈاکٹر شاہد محمود بخاری کی معطلی ختم ،بحال کر دیا گیا
ملتان( نیوز رپورٹر) ڈاکٹر شاہد محمود بخاری کی معطلی ختم ،بحال کر دیا گیا ، باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
پنجاب گورنمنٹ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ناقص کارکردگی اور شکایات پر معطل کئے جانے والے نشتر ہسپتال کے سابق ایم ایس ڈاکٹر شاہد محمود کی معطلی ختم کرتے ہوئے انہیں بحال کر دیا گیا ہے اور نئی جائے تعیناتی کے لیئے ان کی خدمات پنجاب گورنمنٹ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کے سپرد کر دی گئی ہیں۔