حکومت نے پاکستانی عوام کوآئی ایم ایف کی غلامی میں دے دیا:سلطان محمود

حکومت نے پاکستانی عوام کوآئی ایم  ایف کی غلامی میں دے دیا:سلطان محمود

ملتان (نیوز رپورٹر )حکومت نے مدنیہ کی ریاست کا خواب دیکھا کر پاکستان کی 25کروڑ عوام کو آئی ایم ایف کی غلامی میں دے دیا۔

 

 منی بجٹ سے مہنگائی کا طوفان آ گیا ہم چھوٹے تاجر اپنے اثاثے تک سے محروم ہو چکے ان حالات میں 60 لاکھ تاجر شدید متاثر ہوئے رہی سہی کسر اب کورونا کی لہر نے بازار سنسان کر د ئیے ان خیالات کا اظہار قومی تاجر اتحاد جنوبی پنجاب کے صدر سلطان محمود ملک، اکرم سگو،محمد ایوب مغل،ملک اقبال جاوید،شیخ محمد سلیم،ملک الطاف کھوکھر،ملک زیبر نعیم،سید محمد عارف شاہ، سید آصف شاہ ،شیخ عمرُ اور چوہدری کامران نے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیاقومی تاجر اتحاد نے مطالبہ کیا کہ ریٹیلر اور مینو فیکچر سے مال فروخت کرنے پر شناختی کارڈ کی پابندی کو واپس لیا جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں