پبلک ہیلتھ انجینئر نگ اور ’’کاریگر‘‘ٹھیکیداروں کی مل کر لوٹ مار

پبلک ہیلتھ انجینئر نگ اور ’’کاریگر‘‘ٹھیکیداروں کی مل کر لوٹ مار

جودھ پور(نمائندہ دنیا)پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور\"کاریگر\"ٹھیکیداروں کی ملی بھگت سے سیوریج ،سولنگ اور ٹف ٹائل کے درجنوں منصوبے کرپشن کی نذر ہوگئے۔

ناقص میٹیریل سے مکمل ہونے والے ان منصوبوں میں لاکھوں روپے کی کرپشن کے تانے بانے سب انجینئرز سے ملنے لگے ۔تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر زراعت سید حسین جہانیاں گردیزی کے ترقیاتی فنڈز سے کُکڑھٹہ،نواں شہر،سلارواھن،چک شیر خان اور دیگر علاقوں میں کروڑوں روپے کی لاگت سے سیوریج،سولنگ اور ٹف ٹائل کے درجنوں منصوبوں میں سب انجینئر عامر اور\"کاریگر\"ٹھیکیداروں کی ملی بھگت سے مُبینہ طور پر ناقص مٹیریل استعمال کرکے سرکار کو لاکھوں روپے کا چونا لگایا جارہاہے۔

ان ٹھیکو ں میں منظور نظر ٹھیکیداروں کو نوازا گیاہے ،جن میں سے کئی بلیک لسٹ اورکئی کے پاس لائسنس ہی نہیں ہے ۔ ایس ڈی او کبیروالہ محمد حفیظ نے اپنے موقف میں کہاکہ میں پوری ایمانداری سے کام کروا رہا ہوں اور ناقص میٹریل کہیں استعمال نہیں ہو رہا ،اگر منصوبے میں کسی کو کوئی شکایت ہوتو میں موقع پر جاکر چیک کر سکتا ہوں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں