گگومنڈی :شیشے کا نشہ کھلے عام بکنے لگا،سکول کے بچے شکار

گگومنڈی :شیشے کا نشہ کھلے عام بکنے لگا،سکول کے بچے شکار

گگو منڈی(نامہ نگار،نمائندہ دنیا)گگو منڈی میں پان شاپس پر کھلے عام شیشہ فروخت ہونے لگا ،سکولوں کے کمسن طلبا مہلک نشہ کا شکار ہونے لگے ۔

تفصیلات کے مطابق مغلپورہ چوک اور شہر کی دیگر پان شاپس پر کھلے عام شیشہ کی فروخت معمول بن چکی ہے جبکہ پولیس اور محکمہ ایکسائز نے اس کی طرف سے آ نکھیں بند کر رکھیں ہیں اور سکولوں کے کمسن طالب علم اس نشہ کے مضر اثرات سے بے خبر اس کے شکار ہو رہے ہیں۔

مقامی سکول کے ساتویں کلاس کے طالب علم کی والدہ نے صحافیوں کو بتایا کہ گزشتہ روز اس کا بیٹا شیشہ لے کر گھر آیا تو اس نے بچے سے باز پرس کی تو اس نے بتایا کہ وہ مغل پورہ چوک کی پان شاپ سے خرید کر لایا ہے ۔ شہریوں نے ڈی پی او وہاڑی سے مطالبہ کیا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف سخت اقدامات کئے جائیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں