گٹروں کے ڈھکن اور کڑے چوری کرنیوالے گروہ کا انکشاف

گٹروں کے ڈھکن اور کڑے چوری کرنیوالے گروہ کا انکشاف

ملتان( وقائع نگار خصوصی )عید گاہ سیوریج سب ڈویژن کے علاقے حسن آباد میں گٹروں کے ڈھکن اور ان کے کڑے چوری کرنے والے نامعلوم گروہ کا انکشاف, منیجنگ ڈائریکٹر واسا نے چیف سیکرٹری پنجاب کے حکم پر گروہ کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کروانے کے لیے ہدایات جاری کر دی ہیں۔

عیدگاہ سیوریج سب ڈویژن کی طرف سے ایم ڈی واسا شہزاد منیر کو رپورٹ پیش کی گئی تھی کہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب حسن آباد گیٹ نمبر 2 گلی نمبر 8 اے (شاہد پراپرٹی والی گلی) میں نامعلوم افراد جو کہ ایک لوڈر رکشے پر سوار تھے انہوں نے گلی میں گٹروں کے ڈھکنوں اور لوہے کے کڑے اکھاڑنا شروع کر دئیے اہل علاقہ کی طرف سے شور مچانے پر نامعلوم افراد اپنا لوڈر رکشہ اور چوری کیے جانے والا سامان چھوڑ کر بھاگ گئے۔

اہل علاقہ نے واقعہ کی اطلاع 15 پر دی اور پولیس نے موقع کا معائنہ کیا اور موقع پر پہنچ کر گٹروں پر ڈھکن رکھوا دئیے اور لوڈر رکشہ بمع چوری شدہ سامان ہیڈ آفس شمس آباد پہنچا دیا جبکہ واسا نے وقوعہ کے حوالے سے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کر لی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں