بارشوں کا خدشہ، اندرون شہر میں واقع اوپن ڈرینز کی صفائی شروع

بارشوں کا خدشہ، اندرون شہر میں  واقع اوپن ڈرینز کی صفائی شروع

ملتان(خبرنگارخصوصی)بارش کے خدشہ کے پیش نظر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے گزشتہ روز اندرون شہر میں واقع اوپن ڈرینز کی صفائی شروع کردی ہے۔

 اور کمپنی کے سپیشل صفائی اسکواڈ کو شہر کی تمام اوپن ڈرینز کی صفائی کا ٹاسک دے دیا گیا ہے ۔دہلی گیٹ، خونی برج اور تاریخی فصیل کے اندر واقع گلی کوچوں اور دولت کے ایریا میں ڈرینز کی بھرپور صفائی کی گئی۔اوپن ڈرین کی صفائی سے بارش کے پانی کی نکاسی میں مدد ملتی ہے اور سیوریج کا پانی گلیوں اور گھروں میں داخل ہونے سے رُک جاتا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں