جنوبی پنجاب:میپکو نے ایک روز میں 124بجلی چور پکڑ لئے

جنوبی پنجاب:میپکو نے ایک روز میں 124بجلی چور پکڑ لئے

ملتان (خصوصی رپورٹر)میپکوٹیموں نے جنوبی پنجاب میں آپریشن کرتے ہوئے ایک روز میں124صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔

ایک لاکھ40ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر29لاکھ66ہزارروپے سے زائد جرمانہ عائد کر کے 8بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کرادئیے گئے ۔20 جنوری 2022ء کو ملتان سرکل میں16بجلی چوروں کو432054روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔ڈی جی خان سرکل میں23بجلی چوروں کو507865روپے جرمانہ عائد اور 3 مقدمات درج ، وہاڑی سرکل میں5صارفین کو 147280روپے جرمانہ عائد ، بہاولپور سرکل میں14صارفین کو416462روپے جرمانہ عائداور2مقدمات درج،ساہیوال سرکل میں 13بجلی چوروں کو287788روپے جرمانہ عائداورایک مقدمہ درج، رحیم یار خان سرکل میں 30صارفین کو501500 روپے جرمانہ عائداور2 مقدمات درج، مظفرگڑھ سرکل میں17صارفین کو 540000 روپے جرمانہ عائد،بہاولنگر سرکل میں2صارفین کو80000 روپے جرمانہ عائد اور خانیوال سرکل میں 4بجلی چوروں کو 53740روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں