انسداد پولیو مہم ،نوجوان نسل اہم کردار اداکر سکتی ہے :علی مہدی

 انسداد پولیو مہم ،نوجوان نسل اہم کردار اداکر سکتی ہے :علی مہدی

ملتان(نیوز رپورٹر) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر علی مہدی کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل انسداد پولیو مہم کی اہمیت اجاگر کرنے کیلئے نہایت اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

 باالخصوص سکول کالجز یونیورسٹی میں پڑھنے والے طلبا و طالبات ہمارا اثاثہ ہیں جن کے ذریعے محکمہ صحت کی جانب سے چلائی جانے والی کوئی بھی مہم کامیاب بنائی جا سکتی ہے اس حوالے سے نوجوانوں کو بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا تاکہ آنے والی انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنایا جا سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز محکمہ تعلیم اور صحت کے مشترکہ تعاون سے منعقدہ سیمینار سے یونیورسٹی آف ایجوکیشن میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر انہوں نے 24 سے 28 جنوری تک جاری رہنے والی انسداد پولیو مہم کی اہمیت کے حوالے سے طلبا و طالبات کو آگاہی فراہم کی اور انہیں اپنے گھروں سمیت محلوں کالونی میں اس مہم کو کامیاب بنانے کے لئے موثر کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں