سی ای اومیپکو کی ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب سے ملاقات
ملتان(کرائم رپورٹر)ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان سے چیف ایگزیکٹو میپکو مہر اللہ یار نے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران چیف ایگزیکٹو میپکو نے بجلی چوری کی روک تھام اور بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کے لیے پولیس کا تعاون مانگا ایڈیشنل انسپکٹر جنرل نے جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع کے ڈی پی اوز کو ہدایات جاری کیں کہ وہ اپنے اضلاع میں ایس پی عہدہ کے افسر کو فوکل پرسن مقرر کریں جو واپڈا حکام سے رابطہ میں رہ کر بجلی چوری کی روک تھام اور بجلی چوروں کے خلاف مؤثر کارروائی کو یقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ بجلی چوری کی روک تھام میں جنوبی پنجاب پولیس واپڈا حکام کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔