خراب معیشت کے باوجودمہنگائی کنٹرول کررہے ہیں:شبیرعلی
کوٹ ادو( تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)وفاقی وزیر مملکت برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈاکٹر میاں شبیر علی قریشی نے کہا ہے کہ حکومت خراب معیشت کے باوجود مہنگائی کو کنٹرول کررہی ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیا، صحت کارڈ غریب عوام کیلئے حکومت کا تحفہ ہے ،دائرہ دین پناہ ہسپتال کو تحصیل کادرجہ احسان پور میں کالج بھی بنایا جائے گا،یونیورسٹی پر بھی کام جاری ہے ۔انہوں نے پریس کلب کوٹ ادو میں صحافیوں سے ملاقات کے دوران کہا کہ مہنگائی صرف پاکستان میں نہیں بلکہ پوری دنیا میں ہے لیکن پاکستان اب بھی خطے کا سب سے سستا ملک ہے ۔ڈاکٹر شبیر علی قریشی نے کہا کہ الیکشن میں کئے گئے وعدوں کی تکمیل کردی گئی ہے ، چوک سرور شہید تحصیل میں اسسٹنٹ کمشنرکی تعیناتی کی منظوری ہو گئی ہے جبکہ عدالتیں بھی جلد کام شروع کردیں گی ۔