ایس ایس پی آپریشنز ملتان کی کھلی کچہری،احکامات جاری

ایس ایس پی آپریشنز ملتان کی  کھلی کچہری،احکامات جاری

ملتان (کرائم رپورٹر)ایس ایس پی آپریشنز ملتان کیپٹن (ر) محمد عامر خان نیازی نے تھانہ صدر ملتان میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔

ایس ایچ او تھانہ صدر ملتان ارشاد حسین اور تھانہ کے تفتیشی افسران بھی ان کے ہمراہ تھے ، انہوں نے شہریوں کے مسائل سنے ،شہریوں کی بڑی تعداد نے ایس ایس پی آپریشنز کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا.جس کے بعد انہوں نے حل کیلئے احکامات جاری کیے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں