مظلوموں کو بروقت انصاف کی فراہمی عباد ت:ندیم عباس

 مظلوموں کو بروقت انصاف کی فراہمی عباد ت:ندیم عباس

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید ندیم عباس نے کہا ہے کہ مظلوموں کو بروقت انصاف کی فراہمی عباد ت ہے۔

 قیام امن اور عدل وانصاف کی فراہمی کے لیے وکلاء برادری کابنیادی کردار ہے ، امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانے اورکرائم کنٹرول کرنے کے لیے محکمہ پولیس اور وکلاء کا بنیا د ی رول ہے ، وکلاء او رپولیس بہترین ورکنگ ریلیشن شپ سے مظلوموں کو بروقت انصاف دلا سکتے ہیں،پولیس اور وکلاء کا بڑا قریبی رشتہ ہے کیونکہ پولیس اور وکلاء مظلوم کی داد رسی او رظالم کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے کوشاں ہوتے ہیں۔

یہ بات انہو ں نے صدر ڈسٹرکٹ بارراؤ محمدعامرایڈووکیٹ سے ملاقات کرتے ہوئے کہی۔ڈی پی اونے کہا کہ باہمی مشاورت سے سکیورٹی صورتحال کے حوالہ سے بہترین انتظاما ت کیے جائیں گے تاکہ سیشن کورٹ،سول کورٹ اور وکلاء کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جاسکے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں