پی بی سی سی کا میٹرک اورانٹر کے امتحانات کے شیڈول کا اعلان
ملتان(خصوصی رپورٹر)پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین نے میٹرک اورانٹر کے امتحانات کے شیڈول کا اعلان کردیا ۔
اعلامیہ کے مطابق میٹرک کا امتحان 10 مئی اور انٹر کا امتحان 18 جون سے لیا جائے گا۔ میٹرک کیلئے سنگل فیس کے ساتھ داخلہ 28 فروری تک جمع کیا جائے گا۔ انٹر امتحانات کیلئے سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم 31 مارچ تک جمع ہونگے۔