سپیشل افراد کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کا فیصلہ کر لیا:ڈپٹی کمشنر

سپیشل افراد کی فلاح و بہبود کیلئے  اقدامات کا فیصلہ کر لیا:ڈپٹی کمشنر

ملتان(خبرنگارخصوصی)ڈپٹی کمشنر عامر کریم نے کہا ہے کہ سپیشل افراد کی فلاح و بہبود کیلئے موثر اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 اس سلسلے میں محکمہ سوشل ویلفیئر اور بیت المال کو ریلیف پلان تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے ، سپیشل پرسز کو ہنرمند بنانے اور کھیلوں کی سرگرمیوں میں شامل کرنے کیلئے جامع پالیسی ترتیب دی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سوسائٹی فار سپیشل پرسنز کے آفس کے دورہ کے موقع پر کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں