کار اور ٹرالر میں تصادم ،مقامی تاجر کابیٹا اور بھانجا شدیدزخمی

کار اور ٹرالر میں تصادم ،مقامی  تاجر کابیٹا اور بھانجا شدیدزخمی

لڈن(نمائندہ دنیا) کار اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں کارسوارمقامی تاجر کابیٹا اور بھانجا شدیدزخمی ہو گئے ۔

 بتایا گیا ہے کہ گزشتہ رات انجمن کلاتھ مرچنٹ لڈن کے صدرحاجی محمد حسین کا 33 سالہ بیٹا محمد کاشف حسین اپنے کزن 25 سالہ عاقب اختر کے ہمراہ کار پر لڈن سے وہاڑی جارہے تھے کہ کوٹ غلام قادر کے قریب ٹرالر سے ٹکرہو گئی جس سے دونوں نوجوان شدید زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں