2392نئے میٹرز آپریشن سرکلوں کو فراہم کردئیے گئے

2392نئے میٹرز آپریشن  سرکلوں کو فراہم کردئیے گئے

ملتان (خصوصی رپورٹر)فیڈرل کمپلینٹ سیل اور کسٹمر کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم پر درج ہونے والی شکایات کا ازالہ کرتے ہوئے خراب اور جلنے والے 2392نئے میٹرز آپریشن سرکلوں کو فراہم کردئیے گئے ہیں ۔

 ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل میٹریل مینجمنٹ میپکومیاں جاوید اقبال کے مطابق ایف سی سی کی شکایات کا ازالہ کرنے کے لئے 588سنگل فیز میٹرز جبکہ سی سی ایم ایس کی شکایات رفع کرنے کے لئے 1628سنگل فیز اور 176تھری فیز میٹرز آپریشن سرکلوں کو جاری کئے گئے ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں