حالیہ بارشیں، واسا کی جانب سے ہائی الرٹ کا سلسلہ برقرار

حالیہ بارشیں، واسا کی جانب  سے ہائی الرٹ کا سلسلہ برقرار

ملتان( وقائع نگار خصوصی )ملتان میں حالیہ بارشوں کے پیش نظر منیجنگ ڈائریکٹر واسا شہزاد منیر کی ہدایت پر ہائی الرٹ کا سلسلہ برقرار ہے۔

 ہفتہ کی صبح بھی بارش شروع ہونے پر تمام سیوریج، ڈسپوزل اسٹیشن ڈویژنوں کے افسران، سٹاف کو اپنی اپنی حدود میں بارش کے پانی کی نکاسی کے لئے طلب کرلیا گیا اس دوران ڈپٹی ڈائریکٹر ڈسپوزل سٹیشنز عارف عباس نے تمام ڈسپوزل سٹیشن کی ورکنگ کا معائنہ کیا افسران کو ہائی الرٹ رہنے ، کلکٹنگ ٹینکس کو فری فال رکھنے اور نکاسی آب کا آپریشن مکمل ہونے تک فیلڈ میں موجودگی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں