باگڑسرگانہ:نالیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار
باگڑسرگانہ(نامہ نگار)حالیہ بارش سے شہرکابیشتر حصہ گندگی سے اٹ گیا ،نالیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کی وجہ سے گلیاں گندے پانی سے بھر گئیں اور شہر جوہڑ کا منظر پیش کرنے لگا ۔
عوامی حلقوں نے حکام بالاسے مطالبہ کیا ہے کہ ٹوٹی پھوٹی نالیوں گلیوں کی مرمت کراکے دیہی علاقوں کے عوام کوبھی ریلیف دیاجائے ۔