سرکاری ہسپتالوں میں بہتر سروس ڈیلیوری کیلئے پلاننگ

 سرکاری ہسپتالوں میں بہتر سروس ڈیلیوری کیلئے پلاننگ

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے سرکاری ہسپتالوں میں سروس ڈیلیوری کی بہتری کے لئے پلاننگ کرلی ۔

ڈپٹی کمشنر سلمان خان نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میاں چنوں کا اچانک دورہ کرکے ہسپتال میں مریضوں کے لئے فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور اپ گریڈیشن کے کام کا جائزہ لیا۔انہوں نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے طبی سہولیات بارے دریافت کیا اور ڈاکٹروں و عملہ کی حاضریاں چیک کیں۔

ڈپٹی کمشنر ایمرجنسی سمیت اوپی ڈی او وارڈز بھی گئے اور فارمیسی میں ادویات کا سٹاک بھی چیک کیا۔انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں روزانہ کی بنیاد پر کئے جانے والے ڈائیلیسز کی تعداد بڑھائی جائے ۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال میں ٹراما سنٹر کا منصوبہ مکمل ہونے کے بعد 10 مختلف امراض کے مزید اسپیشلسٹ ڈاکٹرز بھی تعینات کئے جائینگے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں