انگلش لینگوئج آفس کا 100 اساتذہ کو امریکا کے دورے پر بھیجنے کا اعلان

انگلش لینگوئج آفس کا 100 اساتذہ  کو امریکا کے دورے پر بھیجنے کا اعلان

ملتان(خصوصی رپورٹر)امریکا نے انگلش لینگوئج آفس (ریلو)نے پاکستان سے انگریزی زبان کے 100 اساتذہ کو چھ ہفتے کے لئے امریکا کے دورے پر بھیجنے کا اعلان کردیا۔

 رپورٹ کے مطابق سکینڈری سکول کے 100 اساتذہ کو امریکی ریاست اوماہا کی یونیورسٹی آف نبراسکا میں چھ ہفتے کے لئے کلچرل ایکسچینج پروگرام میں شرکت کے لئے بھیجا جائے گا۔وژن بلڈنگ فیوچر این جی او پاکستان اور امریکا دونوں ملکوں کی حکومتوں کے ساتھ مل کر پروگرام کا انعقاد کررہی ہے جس کے تحت ان اساتذہ کو پڑھانے کے جدید طریقوں سے آگہی ، تربیتی پروگرام ، ترقیاتی سلیبس اور لیڈرشپ کے حوالے سے تربیت دی جائے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں