ملتان بورڈ کا انٹر پارٹ سیکنڈسپیشل امتحان کے نتائج کا اعلان

ملتان بورڈ کا انٹر پارٹ سیکنڈسپیشل امتحان کے نتائج کا اعلان

ملتان(خصوصی رپورٹر)تعلیمی بورڈ ملتان نے انٹر پارٹ سیکنڈسپیشل امتحان 2021ئکے نتائج کا اعلان کردیاہے ،نتائج کے مطابق کل 7670امیدوارو ں نے امتحان میں شرکت کی ،ان میں سے 4806پاس اور2864فیل ہوگئے ،نتیجہ 62.66فیصد رہا۔

مذکورہ امتحان میں پری میڈیکل گروپ کے 4210امیدوارشریک ہوئے ،ان میں سے 2637پاس ہوئے ،امتحان میں امیدواروں کی کامیابی کا تناسب 62.64فیصد رہا۔پری انجینئرنگ گروپ کے 1595امیدوار امتحان میں شریک ہوئے ان میں سے 830پاس ہوئے ،نتیجہ 52.04فیصد رہا۔

جنرل سائنس گروپ کے 1131امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی ان میں سے 703پاس ہوئے ،نتیجہ62.16فیصد رہا۔کامرس گروپ کے 43امیدواروں نے امتحان دیا ان میں سے 40کامیاب ہوئے ،نتیجہ 93.02فیصدرہا جبکہ آرٹس گروپ کے 691امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی ان میں سے 596پاس ہوئے ،آرٹس گروپ میں امیدواروں کی تناسب 86.25فیصد رہا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں