قیدیوں کو ایس او پی کے مطابق سہولیات فراہم کی جائیں:عامر خان

قیدیوں کو ایس او پی کے مطابق  سہولیات فراہم کی جائیں:عامر خان

ملتان (کرائم رپورٹر)ایس ایس پی آپریشنز ملتان کیپٹن (ر) محمد عامر خان نیازی نے تھانہ صدر جلالپور پیر والا اور تھانہ سٹی جلالپور پیر والا کا اچانک دورہ کرکے ریکارڈ ملاحظہ کیا۔

 حوالات، تھانہ کی سکیورٹی اور تھانہ سے متعلق دیگر امور کا جائزہ لیا اور ضروری ہدایات دیں۔انہوں نے دونوں تھانوں کی حوالات کا بھی معائنہ کیا اور حوالات میں موجود قیدیوں کا ریکارڈ چیک کیا اور ہدایت کی کہ تمام قیدیوں کو ایس او پی کے مطابق سہولیات فراہم کی جائیں۔بعد ازاں ایس ایس پی آپریشنز ملتان کیپٹن (ر) محمد عامر خان نیازی نے جلالپور پیر والا فائرنگ رینج کا بھی دورہ کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں