با اثر خواتین کے حوالے سے ڈسٹرکٹ پیس سیمینار کا انعقاد

با اثر خواتین کے حوالے سے ڈسٹرکٹ پیس سیمینار کا انعقاد

ملتان(خبرنگارخصوصی)ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ و یمن پیس فورم ایس پی ڈی او کے زیراہتمام فروغ امن میں با اثر خواتین کا معاشرے میں امن قائم کرنے میں کردار کے حوالے سے ملتان کے مقامی ہوٹل میں ڈسٹرکٹ پیس سیمینار کا انعقاد ہوا۔

جس میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں کہا کہ با اثر خواتین امن، رواداری اور معاشرتی برداشت کے فروغ میں اہم کردار کی حامل ہیں۔ بااثر خواتین کا امن کے فروغ کیلئے کردار بہت اہم ہے ۔ با اثر خواتین یہ صلاحیت رکھتی ہیں کہ و معاشرے کو پر امن بنا سکیں۔ تقریب کے صدر سینیٹر عون عباس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب با اثر خواتین معاشرے میں رواداری، برداشت، احترام ،امن بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دیتی ہیں تو معاشرے میں اس کا اثر ضرور ہوتا ہے جس سے معاشرے میں پر امن تبدیلی آتی ہے ۔

تقریب کے مہمان صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈسٹرکٹ ویمن پیس فورم کی با اثر خواتین نا صرف امن و بین المذاہب ہم آہنگی باہمی رواداری کے حوالے سے خوتین کے کردار کو اُجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ خواتین کی تربیت سازی کر رہی ہے بلکہ معاشرے کو پر امن اور مثالی بنانے کے لئے خواتین کو منظم بھی کر رہی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں