رواں سال گندم کی کاشت میں نمایاں اضافہ:محکمہ زراعت

رواں سال گندم کی کاشت میں نمایاں اضافہ:محکمہ زراعت

میاں چنوں (تحصیل رپورٹر)محکمہ زراعت میاں چنوں کے افسران نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ برس کی نسبت اس سال گندم کی کاشت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

محکمہ زراعت کے عملہ نے دن رات کاوش کرکے اپنی ڈیوٹی کے فرائض کی ادائیگی کی، میاں چنوں کسانوں کو کھاد کی فراہمی میں جنوبی پنجاب میں پہلے نمبر ہے ،کسانوں کو گندم کی کاشت بارے آگاہی فراہم کرنے کیلئے زراعت آفیسر ماہ جبیں کی جانب سے تحصیل بھر میں آگاہی سیمینارز اور آگاہی واک کا اہتمام کیا گیاجبکہ ہماری ٹیم کی عمدہ کارکردگی کی وجہ سے گزشتہ سال کی نسبت رواں سال گندم کی کاشت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں