محکمہ پبلک ہیلتھ کی نااہلی ،مکمل فلٹریشن چالو نہ ہوسکا

محکمہ پبلک ہیلتھ کی نااہلی ،مکمل فلٹریشن چالو نہ ہوسکا

گگو منڈی(نامہ نگار،نمائندہ دنیا)لاکھوں روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والا واٹر فلٹریشن پلانٹ محکمہ پبلک ہیلتھ کی لا پرواہی سے توٹ پھوٹ کا شکار ہوگیا۔

منصوبہ مکمل ہونے کے باوجود عوام آلودہ پانی پینے پر مجبور ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 235 ای بی میں زیر زمین پانی آلودہ ہونے کی شکایت پر حکومت پنجاب نے واٹر فلٹریشن پلانٹ تعمیر کرنے کی منظوری دی جو تقریباً چار سال قبل محکمہ پبلک ہیلتھ ضلع وہاڑی کے ذریعہ مکمل کیا گیا اور منصوبہ کی تعمیر کے بعد بجلی کا کنکشن بھی لگا دیا جس کا افتتاح الیکشن2018میں پی ٹی آئی کے امیدوار صوبائی اسمبلی پیر ہمایوں افتخار چشتی نے کیا۔

لیکن طویل عرصہ گزرنے کے با وجود یہ پلانٹ محکمہ پبلک ہیلتھ کی نا اہلی اور لا پرواہی کی وجہ سے آج تک فنکشنل نہیں ہو سکا جس کی وجہ سے عوام بد ستور آلودہ پانی پینے پر مجبور ہیں۔ اہالیان دیہہ نے ان کی بار ہا درخواستوں کے باوجود محکمہ پبلک ہیلتھ حکام نے پلانٹ چلانے کے لیے کوئی اقدام نہیں کیا انہوں نے ڈی سی وہاڑی اور اینٹی کرپشن افسر سے اپیل کی ہے کہ فلٹریشن پلانٹ چالو کیا جائے اور کرپٹ ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں