شدید سردی میں پودوں کو فوری طور پر ڈھانپ دیں:محکمہ زراعت

 شدید سردی میں پودوں کو فوری  طور پر ڈھانپ دیں:محکمہ زراعت

ملتان( وقائع نگار خصوصی ) ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ زیادہ سردی کے باعث پودوں کے تنوں، شاخوں اور پتوں کے خلیوں میں پانی جم کر برف بن جاتا ہے۔

 جس سے پودوں کی بڑھوتری بری طرح متاثر ہوتی ہے اور شدید سردی کی وجہ سے پودے مر بھی جاتے ہیں اس لیے پودوں کو زیادہ سردی اور کورے سے بچانے کے کاشتکار محکمہ زراعت کی سفارشات پر عمل کریں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ نئے چھوٹے باغات اور نرسریوں خصوصاً آم کے پودوں کو زیادہ سردی اور کورے کی وجہ سے جھلسنے کا خطرہ ہوتا ہے اس لیے پودوں کو فوری طور پر ڈھانپ دیں۔ ٹہنیوں اور سرکنڈے سے بھی پودوں کو جزوی طور پر ڈھانپا جا سکتا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں