کھاد مافیا بے لگام ، کاشتکار در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور

کھاد مافیا بے لگام ، کاشتکار در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور

چوک سرور شہید(نمائندہ دنیا)چوک سرور شہید و گردونواح میں کھاد مافیا بے لگام ہو گیا جس سے کاشتکار در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو گئے ۔

تفصیل کے مطابق چوک سرور شہید اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو اور ڈی سی مظفرگڑھ کی طرف سے کھاد بلیک میں فروخت کرنے پر نوٹس کے بعد چوک سرور شہید کے بڑے ڈیلروں نے کھاد غائب کر دی ہے اور مخصوص لوگوں کو کھاد رات کے اندھیرے میں بلیک میں مختلف جگہ پر گوداموں سے اٹھوائی جا رہی ہے جبکہ چھوٹے کاشتکار دو سے پانچ بوری کھاد کے لیے در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔

کاشتکاروں محمد نعیم، عبدالحق، طلحہ عظیم،محمد وقاص، دانش نذیر، محمد منیر نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈیلر کے پاس کھاد لینے جائیں تو کہتے ہیں اے سی اور ڈی سی سے لکھوا کر لائیں تب کھاد ملے گی جبکہ بلیک میں یہی کھاد رات کو مخصوص لوگوں کی دی جا رہی ہے ۔ کاشتکاروں نے اے سی کوٹ ادو عامر محمود اور ڈی سی مظفر گڑھ سید موسیٰ رضا سے نوٹس لینے اور کھاد مافیا کے خلاف کارروائی کی اپیل ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں