سپیشل ایجوکیشن سکولوں کو مزید بہتر کیا جائے :سلمان خان

سپیشل ایجوکیشن سکولوں کو مزید بہتر کیا جائے :سلمان خان

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر سلمان خان نے کہا ہے کہ ضلع خانیوال میں قائم پناہ گاہوں کو از سر نو فعال کیا جائے گا۔

 ابتدائی مرحلہ میں ڈی ایچ کیو ہسپتال کے قریب بہترین سہولیات سے آراستہ پناہ گاہ کے لئے کام فوری شروع کیا جائے تاکہ بے گھر افراد کے لئے رہائش کا مسئلہ فوری حل ہوسکے ۔ انہوں نے لنگر خانہ کے قیام کے لئے بھی منصوبہ بندی کرنے کے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ مخیر حضرات کے تعاون سے روزانہ 200 سے زائد افراد کو دوپہر کا کھانا کھلایا جائے گا۔انہوں نے یہ بات محکمہ سوشل ویلفیئر سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ سپیشل ایجوکیشن سکولوں کو مزید بہتر کیا جائے ، ابتدائی طور پر کسی ایک سپیشل سکول کا انتخاب کرکے وہاں تزئین و آرائش کا کام شروع کیا جائے اور جدید تقاضوں کے مطابق معذور بچوں کی تربیت کا انتظام کیا جائے ۔ دریں اثنائڈپٹی کمشنر سلمان خان کی ہدایت پر میونسپل کمیٹی نے خانیوال کو کلین اینڈ گرین بنانے کے پلان تشکیل دیتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ لاہور کے حکم کے تحت پلاسٹک بیگز استعمال کیخلاف مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں