تعلیمی اداروں میں روڈ سیفٹی کے اصولوں پر عملدرآمد کا فیصلہ

تعلیمی اداروں میں روڈ سیفٹی کے اصولوں پر عملدرآمد کا فیصلہ

دوکوٹہ(نامہ نگار)حادثات کی شرح کو کنٹرول کرنے کے لیے روڈ سیفٹی کے اصولوں پر آگاہی مہم کا آٖغاز کیا گیا ۔

 تفصیل کے مطابق ایجوکیشن انچارج اے ایس آئی رؤف حسن نے روڈسیفٹی کے سلسلے میں چیف ایگزیکٹو آفیسرڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ملتان شمشیر احمدخان سے میٹنگ کی جس میں انچارج اے ایس آئی رؤف حسن نے کہا کہ روڈ سیفٹی کے اصولوں پر عمل کروانے کے لیے سب سے پہلے تعلیمی ادراوں میں موٹر سائیکل پر سائیڈ ویومرراور ہیلمٹ کا استعمال کروایا جائے ،موٹر سائیکل چلانے والوں میں بڑی تعداد 18سال سے کم عمر نوجوانوں کی ہوتی ہے جو کہ ٹریفک قوانین سے بے خبر ہوتے ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

چیف ایگزیکٹو آفیسرڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ملتان شمشیر احمدخان نے پنجاب ہائی وے پٹرول پولیس کے اس اقدام کو سراہتے ہو ئے طلباء کو ٹریفک قوانین پر عمل کروانے کے لئے اپنے تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں