عوام سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی گئی:محمود حیات

عوام سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی گئی:محمود حیات

وہاڑی(خبر نگار )پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر محمود حیات نے کہا ہے کہ بڑھتی مہنگائی،بیروزگاری نے ملک کی دیواریں ہلا کر رکھ دیں، حکمرانوں نے غریب عوام سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے محمد امین سعیدی ضلعی انفارمیشن سیکرٹری کے ڈیرہ پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کھاد کے بحران، بیروزگاری، مہنگائی،پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف قائد پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی کال پر آج ملتان میں ہونے والے تاریخی احتجاج میں ضلع وہاڑی سے ہزاروں کسان ٹریکٹر ٹرالیوں سمیت شرکت کریں گے ۔ احتجاج حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں