خانیوال:تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن،تھڑے مسمار

 خانیوال:تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن،تھڑے مسمار

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)میونسپل کمیٹی خانیوال نے شہر میں تجاوزات اور نالیوں پر پختہ تھڑوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا۔

ایڈمنسٹریٹر عمر شیرازی کی زیر قیادت اسکواڈز نے رضائے مصطفی چوک پر چھٹی کے دن بڑا آپریشن کرکے ایوب چوک تا رضائے مصطفی چوک سیوریج نالیوں پر قائم تھڑے مسمار کراد ئیے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر بختیار اسماعیل کی زیر کمان اکبر بازار میں تجاوزات کیخلاف بھی کارروائی کی گئی اور آمدورفت میں رکاوٹ کا باعث بننے والی رکاوٹوں کو ہٹا دیا گیاجبکہ کارروائی میں میونسپل کمیٹی کے اینٹی تجاوزات سکواڈ اور سینیٹری ورکرز نے بھاری مشنیری کی مدد سے حصہ لیا۔

ایڈمنسٹریٹر نے اس موقع پر کہا کہ نالیوں پر قائم تھڑے بازاروں میں نکاسی آب کے مسائل کی بڑی وجہ ہیں شہر کے تمام بازاروں میں مرحلہ وار کارروائی کی جائیگی ۔آئندہ ہفتہ سے پبلک مقامات پر کوڑا پھینکنے والوں کو جرمانے کئے جائیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں