ایکسین بلڈنگز کا تبادلہ منسوخ کئے جانے کا انکشاف

 ایکسین بلڈنگز کا تبادلہ منسوخ کئے جانے کا انکشاف

ملتان (نیوز رپورٹر) ایکسین بلڈنگز کا تبادلہ منسوخ کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

 سیکرٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب کی جانب سے مالی بے ضابطگیوں میں ملوث اور ناقص کارکردگی پر 18 ویں گریڈ کے ایکسین بلڈنگز کے تبادلے کو سیکرٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس پنجاب کی جانب سے منسوخ کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے - مذکورہ ایکسین بلڈنگز پر کمیشن کے حصول کے لئے ترقیاتی منصوبوں کی نظر ثانی لاگت کے ذریعے ٹھیکیداروں سے بھاری نذرانے وصول کرنے کے الزامات بھی سامنے آئے ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں