حضرت فاطمۃ الزہراؓکی زندگی خواتین کیلئے مشعل راہ :زاہد خانم

حضرت فاطمۃ الزہراؓکی زندگی خواتین کیلئے مشعل راہ :زاہد خانم

ملتان(خبرنگارخصوصی)ایڈمنسٹریٹر خانہ فرہنگ ایران ملتان زاہد خانم بخاری نے کہا کہ خاتون جنت حضرت فاطمۃ الزہراؓ کی زندگی پوری دنیا کی خواتین کیلئے مشعل راہ ہے۔

مسلم معاشرے کی خواتین اگر سیدہ فاطمہ الزہراؓ کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے آگے بڑھیں تو اس سے نہ صرف اْن کی دنیا و آخرت سنور جائے گی بلکہ انہیں درپیش مسائل بھی حل ہوجائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حضرت فاطمۃ الزہراؓ کے یوم ولادت کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حضرت فاطمۃ الزہراؓ نے بقائے انسانیت ،احترام آدمیت کا درس دیا اور اس نہج پر اولاد کی تربیت کی کہ انہوں نے رب کی رضا اور دین اسلام کی سربلندی کیلئے تن من دھن قربان کردیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں