خاتون نے ریسکیو گاڑی میں بچے کو جنم دے دیا

خاتون نے ریسکیو گاڑی میں بچے کو جنم دے دیا

ملتان (کرائم رپورٹر)ملتان کے علاقہ سورج کنڈ روڈ سے ہسپتال منتقلی کے دوران خاتون نے ریسکیو 1122 کی گاڑی میں بچے کو جنم دے دیا۔

ریسکیو اہلکاروں نے خاتون اور بچہ دونوں بحفاظت ہسپتال منتقل کرد ئیے ۔ بتایا گیا ہے کہ پیر کاکونی سورج کنڈ روڈ سے ضیا الدین نے ریسکیو کو اطلاع دی کہ اس کی حاملہ بیوی کی طبیعت بگڑ گئی ہے جس پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی اور خاتون کو ہسپتال منتقل کرنے کے دوران خاتون کی طبیعت زیادہ خراب ہوگئی اور اس نے ریسکیو گاڑی میں ہی بچے کوجنم دے دیا۔بچے کی پیدائش کے بعد خاتون کو ہسپتال منتقل کیا جہاں ماں بیٹا دونوں نارمل ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں