جو نیئر افسر کی تعیناتی کی سفارش پر ڈی جی واسا کو وارننگ

جو نیئر افسر کی تعیناتی کی سفارش پر ڈی جی واسا کو وارننگ

ملتان (نیوز رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا کے لئے جو نیئر افسر کی تعیناتی کی سفارش ڈائریکٹر جنرل ملتان ترقیاتی ادارہ کو مہنگی پڑ گئی۔

 سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب نے ڈی جی قیصر سلیم کو وارننگ دیتے ہوئے وضاحتی مراسلہ جاری کر دیا - وضاحتی لیٹر کے ذریعے ڈائریکٹر جنرل ملتان ترقیاتی ادارہ قیصر سلیم کی سرزنش کی گئی اور انہیں آئندہ جونیئر افسران کی خالی اسامیوں پر تعیناتیوں کی سفارش سے بھی روک دیا گیا - مراسلے کے متن کے مطابق سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب جاوید اختر محمود نے ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے سے استفسار کیا کہ انہوں نے سنیارٹی لسٹ میں پانچویں نمبر پر موجود جونیئر افسر شیخ عبدالسلام کو ایم ڈی واسا تعینات کرنے کی سفارش کیوں کی ؟

ڈائریکٹر انجینئرنگ واسا شیخ عبدالسلام صرف سات ماہ قبل 18 ویں گریڈ میں پروموٹ ہوئے ہیں ، دیگر سینئرز کے ہوتے ہوئے ان کا نام کیوں بھیجا گیا ؟ سیکرٹری ہاؤسنگ کی جانب سے لکھے گئے مراسلے میں مزید کہا گیا کہ ڈی جی ایم ڈی اے کی جانب سے جونیئر افسر کا نام بھیجتے ہوئے ادارے کی ساکھ کو بھی مدنظر نہیں رکھا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں