70 جامعات پر مشتمل انٹر یونیورسٹی کنسورشیم کے دس سال مکمل

70 جامعات پر مشتمل انٹر یونیورسٹی کنسورشیم کے دس سال مکمل

ملتان(خصوصی رپورٹر) 70سے زائد جامعات پر مشتمل انٹر یونیورسٹی کنسورشیم کے دس سال مکمل ہوگئے ۔

تفصیل کے مطابق پاکستانی ثقافت، تاریخ اور دیگر سماجی علوم کے لئے تشکیل دیئے جانے و الے انٹر یونیورسٹی کنسورشیم برائے فروغ سماجی علوم کے دس سال مکمل ہونے پر ملک بھر کے دانشوروں ، ماہرین تعلیم اور سماجی و فلاحی شخصیات نے مبارکباد پیش کی ہے اور اس امر کا اظہار کیا ہے کہ ماضی کی طرح مستقبل میں بھی وطن عزیز کی خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا۔ ماہرین تعلیم کا کہنا ہے کہ فروغ سماجی علوم کے لئے کنسورشیم کی خدمات نا قابل فراموش ہیں ۔

کنسورشیم کے نیشنل کوآرڈینیٹر محمد مرتضیٰ نور نے نے ماضی کی سرگرمیوں کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ کنسورشیم نے جولائی سے اگست 2020 تک \"موثر آن لائن تدریسی اور تشخیصی مہارتوں\" پر پانچ ہفتوں کی بین الاقوامی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ اس ورکشاپ نے پیشہ ور افراد کا ایک بین الاقوامی کور گروپ بنایا جو پاکستانی فیکلٹی ممبران کے ساتھ تعلیمی ڈیلیوری اور تشخیص میں ٹیکنالوجی کا استعمال کرنے کے لیے کوشاں ہے ۔

اسی طرح وائس چانسلرز،ریکٹرز ورکشاپ نے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے درمیان خلا پر کیا جس سے ملک کے تعلیمی رہنماؤں کے درمیان پائیدار تعاون اور معلومات کا تبادلہ ہوا۔ کنسورشیم کے بینر تلے پاکستان کے پہلے سٹوڈنٹ سوسائٹیز نیٹ ورک کا قیام عمل میں لایا گیا اس سے ملک بھر کے نوجوانوں کو باہمی طور پر فائدہ پہنچے گا اور تعلیمی قیادت کو نوجوانوں کی صلاحیتوں کو ان کے تعلیمی حصول کے لیے استعمال کرنے میں مکمل طور پر بااختیار بنایا جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں