زکریا یونیورسٹی میں تین ماہ کا عربی کورس کرانے کافیصلہ

زکریا یونیورسٹی میں تین ماہ کا عربی کورس کرانے کافیصلہ

ملتان(خصوصی رپورٹر)زکریا یونیورسٹی میں تین ماہ کا عربی کورس کرانے کافیصلہ کیا گیا ہے ۔

بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے عربی لینگویج کورس کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر سید عمار حیدر زیدی نے کہا ہے کہ شہریوں اور عرب ممالک میں روزگار ،تعلیم اور مذہبی مقامات کی زیارت کے لئے جانے کے خواہشمند طلبہ کی سہولت کے لئے یونیورسٹی تین ماہ کا عربی کورس کرائے گی۔ ایک بیان میں ا نہوں نے کہا کہ عربی زبان کورس کو لسانی ماہرین نے لوگوں کی ضرورت کے مطابق مرتب کیا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ شعبہ عربی میں ڈاکٹرز، انجینئرز، وکلاء، اساتذہ، طلبہ اور دیگر عام شہریوں سمیت پیشہ ور افرادبھی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، کلاسز کا آغاز یکم فروری سے ہوگا۔ڈاکٹر سید عمار نے بتایا کہ خواہشمند شہری زکریایونیورسٹی سے داخلہ فارم حاصل کر سکتے ہیں، مکمل کورس کی فیس 3100 روپے ہوگی جبکہ داخلہ حاصل کرنے کے لیے کم از کم اہلیت میٹرک ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں