رواں ماہ کے دوران 1565بجلی چورپکڑے گئے

رواں ماہ کے دوران 1565بجلی چورپکڑے گئے

ملتان(خصوصی رپورٹر)میپکوٹیموں نے جنوبی پنجاب میں آپریشن کرتے ہوئے رواں ماہ کے دوران1565 صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔

19 لاکھ یونٹس بجلی چوری کرنے پر3کروڑ28لاکھ15ہزارروپے جرمانہ کیا گیا جبکہ 278بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ۔یکم تا21 جنوری کے دوران ملتان سرکل میں 201بجلی چوروں کو48 لاکھ93ہزار 180 روپے جرمانہ عائد کیاگیااور37ایف آئی آرز درج ہوئیں۔ڈی جی خان سرکل میں 321بجلی چوروں کو54 لاکھ 96ہزار 510روپے جرمانہ اور 94مقدمات، وہاڑی سرکل میں 90صارفین کو18 لاکھ 56ہزار 567 روپے عائد کیا گیااور16مقدمات درج، بہاولپور سرکل میں 94صارفین کو2371200روپے جرمانہ عائداور18مقدمات درج،ساہیوال سرکل میں 210بجلی چوروں کو4435883روپے جرمانہ عائداور24 مقدمات درج، رحیم یار خان سرکل میں 278صارفین کو4606468 روپے جرمانہ عائداور38مقدمات درج، مظفرگڑھ سرکل میں 240صارفین کو 4408489 روپے جرمانہ عائداور33ایف آئی آرز درج کی گئیں۔

،بہاولنگر سرکل میں 39صارفین کو1443919 روپے جرمانہ عائد اور15مقدمات درج، خانیوال سرکل میں 92بجلی چوروں کو3303467روپے جرمانہ عائد کیا گیااور3مقدمات درج ہوئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں