زکریا یونیورسٹی میں امن خراب کرنیوالاسکیورٹی افسر کا دوست نکلا

زکریا یونیورسٹی میں امن خراب کرنیوالاسکیورٹی افسر کا دوست نکلا

ملتان(خصوصی رپورٹر)زکریا یونیورسٹی میں ہونے والے لڑائی جھگڑے اور امن امان خراب کرنے میں ملوث وقاص ہراج سکیورٹی آفیسر کا قریبی دوست نکلا۔

 تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی میں امن وامان خراب کرنے کے واقعات میں ملوث وقاص ہراج کو پولیس نے ہفتے کی شب زکریا ٹاؤن سے گرفتار کیا تھا اس کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ موجودہ سکیورٹی آفیسر کے بہت قریب ہے ، جب ان کی تعیناتی ہوئی تو وقاص ہراج نے انہیں استقبالیہ دیا جس کے عوض وقاص کو کیمپس میں آنے جانے کی کھلی چھٹی مل گئی اور پھر معاملات فائرنگ تک پہنچ گئے۔

  وقاص ہراج نے استقبالیہ کے فوٹو سوشل میڈیا پر بھی شیئر کئے جو ایک دستاویز بن گئی جس کے بعد پی ایس ایف نے بھی اس پر احتجاج کیاتھا کہ ایک کریمنل ریکارڈ والے شخص کے ساتھ سکیورٹی آفیسر کے مراسم اچھا شگون نہیں ہے جس کے بعد خدشات کا بھی اظہار کیاگیا تھاکہ کیمپس میں اب ٹینشن بڑھے گی پھر یہ خدشات درست ثابت ہوئے اور پھرپورا ہفتہ یونیورسٹی میں لڑائی جھگڑے ہوتے رہے ۔ طلبا نے وائس چانسلر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انکوائری کرائیں کہ سکیورٹی آفیسر ایک کریمنل شخص کے ساتھ کیسے دعوتیں اڑاتا رہا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں